گندا نالہ بند کرنے کا نا مکمل منصوبہ مکینوں کے لیےوبال جان بن گیا

4 Jul, 2024 | 03:44 AM

فریحہ بتول:  بند روڈ ڈبل سڑکوں پر گندا نالہ بند کرنے کا نا مکمل منصوبہ مکینوں کے لیےوبال جان بن گیا۔ سڑک کے عین درمیان میں کھدائی کےسبب مکینوں اور راہگیروں کو آنےجانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

بند روڈ ڈبل سڑکوں پرگندانالہ بندکرنےکامنصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوپایا۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثررہتی ہے۔

 شہری کہتے ہیں آٹھ ماہ پہلے کھدائی کی گئی تھی ۔ اتنے مہینے گزر گئے اب بھی کام مکمل نہیں کیاجارہا۔ اس دوران گڑھے میں گاڑیاں گر جاتی ہیں۔ کئی گاڑیاں اس گڑھے کی وھہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔

علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کی  شکایات پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، اگر نالے کی تعمیر  مکمل نہیں کرنی تو کم از کم گڑھے میں گاڑیاں گرنے کا مسئلہ حل کرنے کا تو فوری انتظام کیا جائےتاکہ ترقی کے نام پر اکھیڑی گئی سڑک مکینوں کے لئے موت کا کنواں تو نہ بنے۔

مزیدخبریں