ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانی صاحب قبرستان میں ایک اور مردہ چوری ہو گیا

Miani Sahab Graveyard, dead body stolen, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میانی صاحب کے قبرستان میں ایک اور مردہ چوری ہو گیا۔  مشکوک گورکن کو اس کا سرپرست پولیس سے چھڑوا کر لے گیا۔

تین ماہ کے بچے کی قبر کھول کر  لاش نکال لی گئی۔ مرحوم بچے کا باپ دفنانے کے دوسرے دن قبر پر آیا تو  قبل ٹوٹی ہوئی تھی، کمسن کا کفن باہر پڑا ہوا تھا اور قبر خالی تھی۔ گورکن کو بلایا تو اس نے قبر پر بلا جواز لیپ کر کے شواہد مٹانے کی کوشش شروع کر دی۔

لاش غائب ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد  مرحوم بچے کے والد نے ون فائیو پر کال کی۔ ون فائیو کے اہلکاروں نے میانی صاحب قبرستان آ کر تحقیق کی اور گورکنوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔ 

اسی شام قبرستان کے  اسسٹنٹ ایڈمن نے پولیس پر دباؤ ڈال کر دونوں گورکن چھڑوا لئے اور دوسرے روز تک میت تلاش کر کے واپس دینے کا وعدہ کیا لیکن ایک دن گزرنے کے بھی  لاش تلاش نہیں کی۔

پولیس نے میانی صاحب قبرستان سے بچے کی لاش چوری ہونے کی تصدیق ہو جانے کے باوجود  اس سنگین جرم میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔