رومیل الیاس: گلشن راوی کی آبادی میاں کالونی میں زیر زمین سیوریج پائپ لائن میں لیکج کے باعث گلی میں شگاف پڑ گیا۔
گلی میں پڑے شگاف نسے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ اچانک گلی کا ایک حصہ بیٹھ جانے سے علاقہ کے مکین خوف میں مبتلا ہوگئے۔
علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ برسات کا موسم ہے،بارش سے شگاف مزید پھیلنے کا خطرہ ہے،پہلے بھی دو جگہ شگاف پڑے مگر انتظامیہ نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔ اپنی مدد آپ کے تحت پہلے پڑنے والے شگاف بھرے، اب پھر شگاف پڑ گیا ۔
اعلیٰ حکام سیوریج پائپ لائن کی لیکج کے باعث پڑے شگاف کا نوٹس لیں اور اسے پر کرنے کے ساتھ سیوریج پائپ لائن کی بھی مرمت کریں۔