طلحہ اشرف: لاہور میں ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کا دھندہ حکومت کے لئے چیلنج بن گیا۔ چلڈرن ہسپتال ، جنرل ہسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم ہیں۔ انتظامیہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور حکومت بے خبری کی نیند سوئی ہوئی ہے۔
جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی وجہ سے ٹریفک دن بھر جام رہتی ہے۔ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا رہتاہے۔
نو پارکنگ کے سائن بورڈزکےباوجود پارکنگ سٹینڈز قائم ہیں۔ شہری کہتے ہیں انتظامیہ نوٹس لے کر مسائل حل کرائے۔