طلحہ اشرف: انجمن تحفظ حقوق شہریاں ویلفیئر سوسائٹی شاہدرہ ٹاؤن کی عید ملن پارٹی میں غزالی سلیم بٹ، خالد محمود اور میاں مدثر علی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
ایم پی اے غزالی سلیم بٹ نے انجمن تحفظ حقوق شہریاں ویلفیئر سوسائٹی آفس کا افتتاح بھی کیا۔
بعد ازاں عید ملن پارٹی میں انجمن تحفظ حقوق شہریاں ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں مدثر علی ، جنرل سیکرٹری حافظ میاں محمد عاصم ، سرپرست اعلیٰ میاں اعظم حسین ، میاں عبدالوحیدنے ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کو علاقہ کے مکینوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
غزالی سلیم بٹ نے تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اہل علاقہ کے تمام مسائل حل کروائیں گے۔