ڈولفن نے ایک عادی چور اور ایک موبائل سنیچر پکڑ لیا

4 Jul, 2024 | 01:42 AM

اسرار خان:  ڈولفن سکواڈ نے  چور گینگ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔   ڈولفن ٹیم نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا، جس نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔  ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کے بعد اسے دھر لیا ۔  اتفاقاً پکڑا جانے والا ذیشان 83 مقدمات  میں ملوث نکلا۔ ڈولفن فورس نے اسے مزید کارروائی کے لئے کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا ۔

چوہنگ کے مین بازار میں شہری سے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو بھی ڈولفن ٹیم نے گرفتار کر لیا ۔  ملزم  اسد  سے  چھینا گیا موبائل فون برآمد ہو گیا ۔  ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں