ان لینڈ ریوینو میں صفایا،  لاہور کے تین کمشنرز سمیت 16 سینئیر افسر ایڈمن پول میں ڈمپ ہوگئے

4 Jul, 2024 | 01:31 AM

کلیم اختر:  فیڈرل بیورو آف ریوینیو نے ان لینڈ ریوینیو میں صفایا کا آغاز کر دیا۔ گریڈ 20 کے 16 سینئیر افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔  لاہور کے تین ٹیکس کمشنر بھی عہدوں سے ہٹا دیئے گئے۔

 نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی ان لینڈ ریونیو کمیں بھونچال آ گیا، ایف بی آر نے گریڈ 20 کے 16 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔  لاہور کے ٹیکس دفاتر میں تعینات تین کمشنرز کو بھی معطل کر کے ایڈمن پول بھیج دیا گیا ۔
 ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق وڈ ہولڈنگ زون ریجنل ٹیکس آفس لاہور سے حمیرا مریم کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر زون 1 آر ٹی او لاہور محمد نوید اختر کو بھی عہدے سے ہٹا کر ایڈمن بھیج دیا گیا جبکہ اسکے علاوہ کمشنر اپیل تھری نعیم بابر کو بھی عہدے سے ہٹا کر انکی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئیں ہیں ۔

ایف بی آر نے ٹیکس کمشنرز ظہور احمد ، طارق غنی ، محمد علی ، عبد القادر شیخ افسران کو بھی معطل کر دیا ہے ۔ ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے کمشنرز خالد احمد قریشی ، محمد نصیر سمیت مختلف شہروں میں تعینات افسران کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئیں ہیں ۔

ایف بی آر نے انٹیلیجینس رپورٹ کی بنیاد پر بدعنوانی , لاپروہی اور کوتاہی برتنے پر ان لینڈ ریونیو کے 16 افسروں کے خلاف کارروائی کی۔

مزیدخبریں