وزیر اعلی گلگت بلتستان کو عدالت نے نا اہل کیا، اب وہ ڈی نوٹیفائی ہو جائیں گے: قمر زمان قائرہ  

4 Jul, 2023 | 09:58 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی) قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کو عدالت نے نا اہل کیا ہے اور اب وہ ڈی نوٹیفائی ہو جائیں گے۔

 وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کو عدالت نے نا اہل کیا ہے اور اب وہ ڈی نوٹیفائی ہو جائیں گے، خالد خورشید سے سی ایم کا آفس چلا گیا ہے، گلگت بلتستان کے منتخب نمائندے فیصلہ کریں گے کہ ان کا اگلا وزیر اعلی کون ہو گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی معاملہ ڈسکس نہیں ہوا، اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی بہت سے لوگ جو دور کیے گئے واپس پیپلز پارٹی میں آئیں گے، اسمبلی ایک دن پہلے ٹوٹے یا وقت پر اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں، ہم نے اگست میں چلے جانا ہے اگر 30 دن زیادہ بھی ملے تو وہ نگران حکومت کو ملیں گے۔

مزیدخبریں