(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے محکمہ اخلاقیات کے ترجمان محمد عاکف نے گفتگو میں کہا کہ طالبان رہنما کی جانب سے جاری زبانی احکامات کے بعد کابل سمیت مختلف صوبوں میں بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔احکامات کے تحت کابل میونسپلٹی میں قائم تمام بیوٹی پارلرز کے لائسنس بھی منسوخ کردئیے گئے۔
اس سے قبل طالبان خواتین اورلڑکیوں کے تعلیمی اداروں ، پارکس، سینما اور دیگر تفریحی مقامات پر جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔ طالبان کو خواتین پر عائد کی گئی ان پابندیوں کے باعث عالمی تنقید کا سامنا ہے۔