ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

National investment facilitation counsel apex committee meeting tomorrow, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں کونسل کے قیام کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا اور عملدرآمد کمیٹی کے دو اجلاسوں کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

 رواں ماہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے وفود کی آمد کا امکان ہے اور اپیکس کمیٹی وفود کی آمد اور سہولت کاری کیلئے لائحہ عمل کی منظوری دے گی۔