پلے سٹور پر موجود ایپلی کیشنز کے متعلق شہریوں کو وارننگ جاری

4 Jul, 2023 | 09:05 PM

ویب ڈیسک : حکومت نے گوگل پلے سٹور پر موجود کچھ ایپلی کیشنز کے متعلق شہریوں کو وارننگ جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کچھ ایپلی کیشنز ’گولڈوسن‘ (Goldoson) نامی وائرس سے متاثرہ ہیں، جنہیں انسٹال کرنے سے گریز کریں۔حکومت کی طرف کہا گیا ہے کہ 60 کے لگ بھگ ایسی ایپلی کیشنز ہیں جن کے ذریعے’گولڈوسن‘ نامی وائرس گوگل پلے سٹور میں داخل ہوا ہے۔

یہ ایپلی کیشنز صارفین کا نجی نوعیت کا ڈیٹا چوری کرنے کے علاوہ فراڈ اشتہارات دکھانے کا کام بھی کرتی رہیں۔ان ایپس میں موجود گولڈوسن وائرس بھی صارفین کا ڈیٹا چوری کرتا ہے۔حکومت کی طرف سے بتائی گئی ایپلی کیشنز میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں؛

  • Swipe Brick Breaker
  • Swipe Brick Breaker
  • Bounce Brick Breaker
  • Korea subway Info: Metroid etc
  • GOM Player
  • GOM Audio-Music, Sync lyrics
  • Pikicast
  • Live Score, Real-Time Score
  • Compass 9: Smart Compass
  • Lotte World Magicpass
  • Infinite Slice
  • SomNote
  • L.Point with L.Pay
  • Money Manager Expense & Budget
مزیدخبریں