نگراں حکومت نےایوب ٹیچنگ ہسپتال کےچیئر مین کو فارغ کردیا

4 Jul, 2023 | 09:01 PM

ویب ڈیسک: خیبر پخونخوہ کی نگراں حکومت نےایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال  کے چئیرمین بورڈ آف گورنر عاصم یوسف کو  عہدے سے  ہٹا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے نئے چیئر مین کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا، جس کے  مطابق  مشتاق جدون کو  ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا نیا  چیئرمین بی او جی تعینات کردیا گیا۔

واضح رہے کہ  عاصم یوسف سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی دوست ہیں،اورگزشتہ  10 سالوں سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین تعینات تھے۔

مزیدخبریں