اسرار خان: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 220 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 238 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 220 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 238 افراد زخمی ہوئے۔
95 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جبکہ 143 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیورز، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔