آصف زرداری کے ٹنڈوالہ یار میں ڈیرے، زمینوں کابھی دورہ

4 Jul, 2023 | 08:11 PM

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ٹنڈوالہ یار میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ سابق صدر گزشتہ تین دن سے ٹنڈوالہ یار میں قیام پذیر ہیں،آصف زرداری نے ٹنڈوالہ یار میں اپنی زرعی زمینوں کا دورہ کیا، بختاور بھٹو زرداری اور انکے شوہر محمود چودھری بھی آصف زرداری کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار میں اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔

 ذرائع کاکہناہے کہ آصف زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں اچھی کارکردگی پر ٹنڈوالہ یار کی پی پی قیادت کو شاباش دی،آصف زرداری نے ہدایت کی کہ جیالو اب عام انتخابات بھی جیتنے ہیں، ان کی تیاری کرو۔

مزیدخبریں