پشاور میں تحریک انصاف صوبائی دفتر سے پی ٹی آئی کا جھنڈا اُتر گیا

4 Jul, 2023 | 07:25 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:  خیبرپختونخواہ میں  پی ٹی آئی کو بڑاجھٹکا لگ گیا۔ تحریکِ انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے پی ٹی ائی کا پرچم اتار دیا گیا۔سیکرٹریٹ کی بندش سے پی ٹی آئی کی پارٹی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔


زرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی دفتر کو  9مئی کے واقِعات کے تناظرمیں بند کیاگیا- اب اس عمارت کو کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا -

 میڈیا رپورٹوں کےمطابق سابق رکن اسمبلی ارباب جہانداد نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو بند کروانے کے احکامات جاری کیے اور اس عمارت پر لگا پارٹی پرچم بھی اتروادیا۔

ارباب جہانداد نے احکامات جاری کیے کہ صوبائی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کے مزید سرگرمیوں کےلئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

مزیدخبریں