ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتال کی حالت زار پر ایم ایس کو فوری طورپر تبدیل کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید،علی رامے) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے اور دیگر سہولیات کی حالت زار کے باعث جناح ہسپتال کے ایم ایس کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا حکم جاری دیا۔ 

 نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا جناح ہسپتال کا 3گھنٹے کا طویل دورہ کیا، صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز فنانس، ہیلتھ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی آراور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود ان کے ہمراہ تھے۔ نگران وزیراعلیٰ ہسپتال کی حالت زار پرسخت برہم ہوتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد محمود کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا اور پرنسپل سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے 3دن کا وقت دے دیا۔ پہلے والے ایم ایس کی معطلی کے بعد نگران حکومت کی جانب سے ڈاکٹر یحیٰ سلطان کو ایم ایس جناح ہسپتال کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا۔

 نگران وزیراعلیٰ کا جناح ہسپتال میں سینئر پروفیسر کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کرنے، پارکنگ پر اوور چارجنگ کرنے پر کنٹریکٹ منسوخ کر کے نیا کنٹریکٹ لاہور پارکنگ کمپنی کو دینے کا حکم جاری کر دیا۔

 جناح ہپستال کی دیواروں او رچھتوں پر سیم کا راج تھا، تہہ خانے میں پانی بھرا ہوا تھا، نہ ادویات، نہ طبی ٹیسٹ، بیڈز میں کھٹمل اور زمین پر کاکروچ پائے جاتے ہیں، ہسپتال کے اکثر اے سی بند یا خراب حالت میں پائے گئے، وارڈز میں حبس اور گرمی سے مریض بے حال تھے، کوریڈور او رکمروں میں کاٹھ کباڑ کے ڈھیر لگے تھے۔ 

مریض بھی نگران وزیراعلیٰ کے سامنے پھٹ پڑے ، مریضوں اورتیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، خاتون مریضہ کی دہائی تھی کہ پینے کیلئے پانی نہیں جب بھی  پیاس لگے توباہر جانا پڑتا ہے۔  دیگر مریضوں نے شکایت کی کہ مخصوص لیب سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور کیاجاتاہے۔ دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر امجد محمود اور دیگر ادویات نہ ملنے اور پرائیویٹ ٹیسٹ کے سوال پر لاجواب ہو گئے۔ 

  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف وارڈز اور ویٹنگ روم میں مریضوں او رتیمارداروں سے خود صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے میڈیکل یونٹ،چلڈرن او پی ڈی، ایمرجنسی، سرجیکل وارڈ، انجیوگرافی روم، کیپ لیب، اینڈوکرنالوجی سنٹر، سی سی یو، پرائیوٹ وارڈ، مفت ادویات کاؤنٹر، ہیلتھ کا رڈ کا ؤنٹر ، ڈائلسسزسنٹر  او ردیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا۔