ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلمٹ نہ پہننے پر کوئی معافی نہیں، پولیس اہلکاروں کی بائیکس بھی بندکردی گئیں

ہیلمٹ نہ پہننے پر کوئی معافی نہیں، پولیس اہلکاروں کی بائیکس بھی بندکردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاران بیگ نے محاذ سنبھال لیا۔فیصل چوک میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے چالان کیے۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر دو پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل بند کرنے کاحکم بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ان کی ٹیم میدان میں اتر آئی۔ٹریفک پولیس پنجاب نے فیصل چوک سے ہیلمٹ کی بیداری کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔

فاران بیگ نے عوام کو ہیلمٹ استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا اورشہریوں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے شہریوں کا چالان بھی کیا گیا۔چالان ہونے والوں میں پولیس ملازمین بھی شامل تھے۔

ہیلمٹ نہ استعمال کرنے پر ڈی آئی جی نے پولیس اہلکاروں کی سرزنش بھی کی۔ان کا کہنا تھا پورے پنجاب میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہو گا۔