دریا میں نہاتے ہوئےدو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

4 Jul, 2023 | 06:12 PM

محمد عمران: اٹک میں دو مختلف مقامات پر دریا میں نہاتے ہوئےدو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر پیش آیا جہاں واہ کینٹ کا رہائشی 12سالہ احسان نامی کم سن نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا ۔ دوسرا واقعہ نواحی علاقہ ماڑی گاوں میں پیش آیا، جہاں مراقبہ ہال کا رہائشی 18سالہ غلام جعفر نامی نوجوان مقامی تالاب کے گہرے پانی کی نظر ہوکر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں لعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں.

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے دریاوں اور جھیلوں پر نہانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے اور اس حوالے سےدفعہ 144 بھی نافذ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں