تجربہ کارڈاکووں کا تین رکنی گینگ گرفتار

4 Jul, 2023 | 04:44 PM

وقاص احمد:سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ہاؤس رابر گینگ کو گرفتار کرلیا۔ 

 گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد علی ساتھی شہباز، طاہر رسول شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 50 لاکھ روپے کی رائفل اور قیمتی  نوادرات برآمد ہوئے۔ کمپیوٹر، 1کروڑ 10لاکھ روپے کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

 ڈی ایس پی سی آئی اے نے مدعی شیخ جنید اقبال کو مال مسروقہ واپس کیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سابقہ ریکارڈ یافتہ متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا۔

مزیدخبریں