جمال الدین: نو مئی کو ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے آفس کو جلانے کا کیس, انسداد دہشت گردی عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 17 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ۔۔ عدالت نے 11 ملزمان کی بعد از گرفتار ی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ 6 کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔