ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

Khadija Shah Bail Petition, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ نےسابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےدرخواستگزار خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری کی سماعت کی۔ وکیل نے موقف اپنایا انسداد دہشتگردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی ۔ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔عدالت سے ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دینےکی استدعا کی گئی۔ عدالت نے حکومت، ایس ایچ او گلبرگ ، ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ کو نوٹس جاری کردیے۔ درخواستگزار نے تھانہ گلبرگ اورتھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔