ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشوں کے پیش نظر وفاقی وزیر مواصلات متحرک ہو گئے

مون سون بارشوں کے پیش نظر وفاقی وزیر مواصلات متحرک ہو گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے پیش نظر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود متحرک ہو گئے ۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے  چئیرمین این ایچ اے کیپٹن (ر )خرم آغا سے ملاقات کی ۔ملاقات میں چئیرمین این ایچ اے نے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی جانب سے فیلڈ کے دفاتر اور مشینری کو مکمل متحرک کرنے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے ہدایت دی کہ تمام فیلڈ افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ این ایچ اے کا عملہ قومی شاہراہوں کو بحال کرنے کیلئے مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہیں۔ این ایچ اے بارشوں کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں کو  تعاون فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔وفاقی وزیر کی چئیرمین این ایچ اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممبرز، جی ایم اور فیلڈ عملے کو آگاہ کردے۔