ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، وزیراعلیٰ کے جی بی کی اسمبلی تحلیل کرنے کے ممکنہ پلان کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
وزیراعلیٰ خالد خورشید کے جی بی کی اسمبلی تحلیل کرنے کے ممکنہ پلان کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰکے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے9 ارکان نے جمع کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ جی بی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لئے چیف کورٹ میں کیس کی سماعت بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے مشاورت شروع کررکھی ہے۔
یاد رہے خالد خورشید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں ۔