گاڑی چوروں کیخلاف شکنجہ، وزیراعلیٰ نےجدید ترین ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کردیا

4 Jul, 2023 | 12:52 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: وزیراعلیٰ محسن نقوی نےپٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں مسروقہ گاڑیاں ٹریک کرنےکےسسٹم کا افتتاح کردیا
محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ای چالان ایپ کا بھی افتتاح کیا۔

ٹریکنگ سسٹم سے چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے ٹریکنگ سسٹم اور ای چالان ایپ متعارف کرانے پر آئی جی اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریکنگ سسٹم اور ایپ میں موجود فیچرزکے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے روڈ سیفٹی کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

مزیدخبریں