ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

4 Jul, 2023 | 10:10 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا بھی ایک دن غلام تھا اور آج کے دن 1776 کو برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی تھی،یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔

 امریکہ کا 247واں یوم آزادی آج منایا جائے گا،اسی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا گیا، یوم آزادی کی مرکزی تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوگی جبکہ نیویارک سمیت دیگر شہروں میں رنگا رنگ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ 

2019کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ریکارڈ 29 لاکھ افراد سفر کرکے تعطیل کا مزہ لے رہے ہیں، 2019کے مقابلے میں 2000پروازیں کم آپریٹ ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا ریکارڈ ہے۔

  واضح رہے کہ امریکا آبائی باشندوں کے علاوہ ہجرت کرکے آنے والوں کا ملک ہے جہاں پر اکثریت ان افراد کی ہے جو دوسرے ممالک سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں