مہنگے پیٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

4 Jul, 2023 | 09:23 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں جس سے پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق  پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے،برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی (West Texas Intermediate )کی قیمت انہتر اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی ہوگی، ڈالر کے بعد خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔  

واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کٹوتی بھی رائیگاں گئی۔

مزیدخبریں