خبردار،جانوروں کے خریدارو بیوپاریوں پر بڑی پابندی لگ گئی

4 Jul, 2022 | 08:49 PM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ نے منظور شدہ مقامات کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی،پبلک مقامات اور سڑکوں پر جانوروں کے اعضا جلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کی ہدایت پر مخصوص مقامات کے علاوہ جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے، اطلاق چار جولائی سے 12 جولائی تک رہے گا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔144 پر عمل نہ کرنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی ۔

مزیدخبریں