حکومت نے غریب عوام کو خوشخبری سنا دی 

4 Jul, 2022 | 07:44 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی سے پریشان غریب عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز ریلیف پیکج ایک سال کیلئے 68 ارب روپے سے زائد کا ہوگا، شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت صنعت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے جس کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔

 اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022-23 میں 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے تجویز دی گئی ہے، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی، وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے لی جائے گی۔

مزیدخبریں