عیدالاضحیٰ پر شہریوں کے لئے نئی مشکل

4 Jul, 2022 | 05:09 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)عیدالاضحیٰ پر شہر میں پندرہ گھنٹے تک گیس کی لوڈشیڈنگ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، گیس کمی کی وجہ سے عید قربان پر صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر گیس قلت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو گی جس کی وجہ سے عید قربان پر صارفین کو کھانے پکانے میں مشکلات بڑھ جائیں گی۔

گیس کی قلت کی وجہ سے ایس این جی پی ایل نے صنعت کو گیس بند کر رکھی ہے، کمپنی کی جانب سے آٹھ جولائی تک صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی، گیس قلت کی بنیاد پر اس وقت بھی شہر کے مختلف علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے لگی،ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے کی وجہ سے گیس قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں