(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس، 100یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے بجلی مفت کرنےکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی سے تنگ عوام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان کردیا،پنجاب میں 100یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا،مہنگائی کی چکی میں پسےعوام کو پاؤں پر کھڑاکریں گے۔
حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ ضرورت مند افراد کو مفت سولر پینل دئیے جائیں گے،مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے،ثبوت کے ساتھ حقائق عوام کے سامنے پیش کریں گے،ساڑھے5کروڑ صوبے کے عوام اس سے مستفید ہونگے،مہنگائی کے جن کو جلد بوتل میں بند کریں گے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا۔
دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے،عمران خان لاکھوں لوگوں کاروزگارکھاگئے،سسکتی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے،اچھے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں،74 سال بعدپاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے،اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے،2018میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ میں سٹوڈنٹ تھا جب میں جیل میں گیا تھا،عوام سازش کابیانیہ سن سن کرتنگ آگئے،بشریٰ بی بی نےکہاسب پرغداری کےمقدمےبنائیں،جوگھڑیاں آپ کوتحفےمیں ملیں وہ بیچ کرپیسےاپنےجیب میں ڈالے،غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اوربنی گالامحل کوریگولرائزکیاگیا۔