عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

4 Jul, 2022 | 04:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔ عید تعطیلات 8 جولائی سے 12 جولائی تک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، وزیر اعظم نے گزشتہ روز عید الاضحٰی پر 5 چھٹیوں کی منظوری دی تھی۔

 جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید تعطیلات 8 جولائی سے 12 جولائی تک ہوں گی، کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 چھٹیوں کی سمری بھیجی تھی، کابینہ ڈویژن نے 10 جولائی سے 12 جولائی تک چھٹیوں کی تجویز دی تھی، وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کی سمری مسترد کرکے 5 چھٹیوں کی منظوری دی۔

مزیدخبریں