عمران خان کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کا بڑا الزام

4 Jul, 2022 | 02:15 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے، عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 1997کی ججمنٹ پڑھیں، جب حکومت گرائی گئی، فون ٹیپنگ ہوئی۔ عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے۔ عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا توفیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات ہے، آئی ایس آئی نے کہا ہم نے 7 ہزار فونز ٹیپ کیے، عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی ہے، پورے پاکستان میں جلسے ہوئے یہ اس سے یہ گھبرا گئے ہیں،ہم لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور آئی ایم ایف میں پھنس گئے ہیں، سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں، الیکشن کی ڈیٹ دیں، مریم نواز روزانہ مداخلت کی بات کرتی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہا توفیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مجھے کئی فون آتے تھے، کانٹینٹ اریلیوینٹ ہے۔

مزیدخبریں