ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوزکرگیا

4 Jul, 2022 | 01:32 PM

سٹی 42:لاہور سمیت بڑے شہروں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 919 میگاواٹ ہے۔

ذرائع  پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار81 میگاواٹ ہے ۔ ملک میں بجلی کی کل طلب   29 ہزار میگاواٹ ہے۔پانی سے 5 ہزار 227 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار591میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 135میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 627 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 ہے۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 122 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔جوہری ایندھن 2ہزار 268 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

مزیدخبریں