نیب میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیے گئے

4 Jul, 2022 | 12:48 PM

ویب ڈیسک: نیب میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیے گئے۔

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہورتعینات کر دیے گئے۔ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سے بھی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا۔

عرفان منگی کو  ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ  کی جگہ نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا۔

مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے۔فیاض احمد قریشی نئے ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیے گئِے۔

مزیدخبریں