جنید صفدر کا جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کس نے بنایا؟

4 Jul, 2022 | 12:12 PM

ویب ڈیسک: انسٹاگرام پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بن گیا۔

گزشتہ روز جنید صفدر نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔ جنید صفدر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی انسٹا اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

انسٹا اسٹوری میں جنید صفدر نے کہا کہ ’اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں‘۔ جنید صفدر کے جعلی انسٹا اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے جبکہ اُن کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی جنید صفدر نے کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے تاہم مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہیں ہو سکی ہیں۔

مزیدخبریں