دعا زہرا کی عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں اہم انکشاف

4 Jul, 2022 | 12:06 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 12 بجے سماعت ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق دعا زہرا کو میڈیکل رپورٹ میں ‘ مائنر' لکھا گیا ہے،  اس کی عمر 15 سے زیادہ اور 16 سال سے کم بتائی گئی ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے تھے۔

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا تھا اور میڈیکل کے لیے دعا زہرا کو پولیس کی خصوصی ٹیم ایک دن کے لیے لاہور سے کراچی لائی تھی۔

مزیدخبریں