’مس انڈیا 2022‘کون؟

4 Jul, 2022 | 09:46 AM

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سینی شیٹی ’ مس انڈیا 2022ء‘ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں ’ مس انڈیا 2022ء‘ کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مقابلے کی فاتح اور رنر اپ کا اعلان کیا گیا۔

2022ء کی مِس انڈیا کا خطاب پانے والی 21 سالہ سینی شیٹی ہیں جن کا تعلق بھارت کی ریاست کرناٹک سے ہے۔

مِس انڈیا سینی شیٹی فی الحال چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) کا کورس کر رہی ہیں اور اب وہ 71 ویں مِس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

راجستھان سے روبل شیخاوت مِس انڈیا 2022ء کی پہلی رنر اپ کے طور پر سامنے آئیں اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی شناتا چوہان کو مس انڈیا 2022ء کی سیکنڈ رنر اپ کا تاج پہنایا گیا۔

 رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینو موریا، ملائکہ اروڑا، ڈیزائنر روہت گاندھی، راہول کھنہ، کوریوگرافر شیامک داور اور سابق بھارتی کرکٹر میتھالی راج جیوری پینل کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ مِس انڈیا 2022ء کا گرینڈ فائنل 17 جولائی کو بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں