وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

4 Jul, 2022 | 08:46 AM

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے لئے آڈیٹرز کی تقرری، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا وفاقی کابینہ کے ممبران کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں