یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا کا سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفتر کا دورہ

4 Jul, 2021 | 10:58 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامیناراکا سٹی نیوزنیٹ ورک کے دفتر کا دورہ،یورپی یونین کی سفیر نے صحافتی دنیا میں سٹی نیوز نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔
 تفصیل کےمطابق یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا کی سٹی نیوزنیٹ آمد پر ڈائریکٹر پروگرامنگ خرم کلیم نے استقبال کیا، اس موقع پر گروپ ایڈیٹرڈیجیٹل 24 نیوز سلیم بخاری نے بھی مہمانوں کوخوش آمدیدکہا ،اینکرپرسن انجم رشید اورجاویداقبال بھی موجود تھے،یورپی یونین کی سفیر انڈرولاکامینارا کو سٹی نیوزنیٹ ورک کےمختلف حصوں کادورہ کرایا گیا۔

سفیریورپی یونین نے سٹی 42 کے ورکرز سے ملاقات کی،اور ادارے کی خدمات کوسراہا،اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں جرنلزم کےشعبےمیں سٹی 42کی خدمات مثالی ہیں،یورپی یونین آزادی صحافت پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔

مزیدخبریں