ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی، تمام پولیس ناکوں پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی موبائل سکواڈ عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ 5 اشتہاری مجرم گرفتار کیاگیا،اشتہاریوں میں زین، اسلم، احسان، فیصل اور اسد شامل ہیں۔

مجرموں کے خلاف فراڈ، جعلی دستاویزات، بوگس چیک کے مقدمات درج ہیں،بغیر نمبر پلیٹ، جعلی نمبر پلیٹ والی 48 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،مشکوک افراد اور گاڑیوں کا ریکارڈ ای پولیس ایپ سے چیک کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جوہر ٹاؤن جی بلاک میں چور گھر کے تالے توڑ کر غیر ملکی کرنسی، سونا اور دیگر قیمتی کاغذات کا صفایا کر گئے ،، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں،جوہر ٹاون جی فور بلاک میں ڈاکٹر محمد طارق کے گھر چوری کی واردات ہوئی،اہل خانہ ایک گھنٹے کیلئے بازار گئے، پیچھے سے چوروں نے صفایا کر دیا۔

متاثرہ شہری محمد طارق کا کہنا تھا کہ تالے توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے ، گھر سے دس تولے سونا، دو ہزار ڈالر، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی لے گئے، چور سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer