سورج کے تیور بدل گئے؛ محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی

4 Jul, 2021 | 06:06 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان)لاہور میں گرمی راج برقرار رہا دن کے اوقات میں پارہ 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

 تفصیل کے مطابق لاہور میں دن بھر سورج آگ برساتا رہا، گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر درجہ حرارت بھی 42 تک پہنچ گیا، لو سے شہری پریشان ہو گئے، محکمہ موسمیات کی بارشوں کی حوالے سے کی گئی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت نہ ہوییں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ان دنوں شدید گرمی لپیٹ میں ہیں جبکہ ایک بار پھرمحکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی میں مون سون کی بارشیوں کی پیش گوئی جارہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں  آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہا شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، میں گرد آلود ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی،خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہےجبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہا، دیر، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور گرد و نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اسی طرح سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہا جبکہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، موسیٰ خیل، کوئٹہ، ژوب، خضدار، قلات اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں