اداکارہ منال خان کی طبیعت بگڑ گئی؛ ہسپتال داخل

4 Jul, 2021 | 04:49 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنی زندگی کا جیون ساتھی سابق  اداکار  احسن محسن اکرام کو چن لیا ہے، دنوں کی منگنی بھی ہوچکی ہے اس تقریب کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہیں،اداکارہ منال خان کی ایک نئی تصویر سامنے جس میں ان کو ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا چہرہ ہے جنہوں نے اب تک متعدد سیریلز میں کمال اداکاری کرتے اپنی پہچان بنائی، منال خان اور سابق اداکار   احسن محسن اکرام کی دوستی کی خبریں ان کی منگنی سے قبل بھی زیرگردش تھیں جبکہ بعدازاں دنوں نے باقاعدہ منگنی کرلی ہے جبکہ شادی کے بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا،اداکارہ منال خان اور ان کے منگیتر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اب منال خان کی ایسی تصویر سامنے آئی جس میں ان کو ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک  تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں منال خان کو ہسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے، احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں ایک سیلفی لیتے ہوئے منال خان کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی، اس تصویر سے متعلق سابق اداکار نے لکھا کہ ’جلدی ٹھیک ہو جاؤ،‘ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

 احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی اس انسٹا سٹوری میں منال خان کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے،منال خان کیوں اور کیسے بیمار ہوئیں اس سے متعلق تو احسن محسن اکرام کی جانب سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  حال ہی میں منگنی کرنے والی  پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کاکارڈمنظرِعام پرآیا،منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی،اُنہوں نے کیپشن میں اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔ منال خان کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں