(عابد چوہدری)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جون کے مہینے میں ہونے والی 21 لاکھ 14 ہزار کالز میں سے 13 لاکھ 81 ہزار کالز بوگس نکلیں ۔سیف سٹی اتھارٹی حکام کے مطابق جون میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے ون فائیو پر 21لاکھ 14ہزار 975 کالز موصول ہوئیں اور موصول شدہ کالز میں سے 13لاکھ 81ہزار 947 کالز غیر متعلقہ تھیں جبکہ 1 لاکھ 70ہزار 491 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔
مختلف معلومات کے حصول کیلئے78ہزار 431 کالز موصول ہوئیں ، جون کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 8ہزار 598کالز پر رہنمائی کی گئی اور لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے08 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایا گیا،سیف سٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔