مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

4 Jul, 2021 | 02:15 PM

Sughra Afzal

(وقاص احمد) سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں لگنے والی 12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا، پلان کے مطابق منڈیوں میں 116 وارڈن اور افسران ڈیوٹی دیں گے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے، شہر کی 12 مویشی منڈیوں میں ڈویژنل افسران کی نگرانی 4 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز اور 100 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 7 فوک لفٹرز بھی موجود ہوں گے۔

شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ شانو بابا، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ، این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی، سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ منڈی، ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ نزد لاہور رنگ روڈ آفس، این بلاک ڈیفنس فیز 9 اور سبزی منڈی نشتر کالونی بھی مویشی منڈی لگے گی جبکہ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہےکہ مویشی منڈیوں میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کا سپیشل سکواڈ بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہر میں غیر قانونی طور پر لگنے والی منڈیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں