ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ کتوں کی افزائش نسل روکنے کے منصوبے پر کام شروع

stray dogs
کیپشن: stray dogs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آؤٹ فال روڈ (سعدیہ خان) ٹیکوں کے ذریعے آوارہ کتوں کی افزائش نسل روکنے کے منصوبے پر لاہور میں کام شروع ہوگیا، انسداد بے رحمی حیوانات لاہور کے مختلف علاقوں سے شکایات موصول ہونے کے بعد کتوں کو ٹیکے لگا کر اور سرجری کر کے ان کا تولیدی عمل ختم کر رہا ہے ۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں قائم انسداد بے رحمی حیوانات شکایات موصول ہونے پر متعدد کتوں کی ویکسینیشن اور انکا تولیدی عمل ختم کر چکا ہے، آوارہ کتوں کی افزائش نسل روکنے کیلئے ان کے تولیدی نظام کی سرجری کی جاتی ہے۔

 ویٹرنری ڈاکٹر طلحہ کے مطابق آپریشن کے ذریعے آوارہ کتوں کی نس بندی کرنے کا یہ عمل کتوں کی نسل کشی روکنے کا متبادل ہے، روزانہ کی بنیاد پر نر اور مادہ کتوں میں ویکسین کے ذریعے تولیدی نظام کو غیر فعال کیا جاتا ہے، انسداد بے رحمی حیوانات کا ادارہ متعدد کتوں پر تجربات کرچکا ہے۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق شہریوں کو پاگل کتوں کے جراثیم ریبیز سے محفوظ رکھنے کیلئے لاہور میں پہلی مرتبہ آوارہ کتوں کی نس بندی کر کے ان کی افزائش نسل روکی جا رہی ہے، کتوں کو مارنے سے ماحول بری طرح متاثر ہوگا۔

 

۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer