عابد چودھری: راوی روڑپر کار سوار نے ایلیٹ فورس کے اہلکار کو کچل دیا. اہلکارعرفان نائیک موٹرسائیکل پر گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔
بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں، مگر افسوس تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔ چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ راوی روڈ ٹمبر مارکیٹ کےقریب پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے ایلیٹ فورس کا اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ کارسوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کا اہلکار عرفان مریدکے کارہائشی تھا۔
ٹریفک پولیس نے اسپیڈ گن کو مختلف اوقات میں اہم شاہراہوں پر تعینات کرنا شروع کر دیا ۔ ٹریفک پولیس ریکارڈ کے مطابق اسپیڈ گن پہلے روزانہ پانچ یا چھ چالان کرتی تھی تاہم اب اس کو فعال کیا جا رہا ہے۔سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق سپیڈ گن یونٹ کی جانب سے کارروائیوں کی تعداد 30 سےتجاوز کر گئی۔ اسی طرح ایئرپورٹ روڈ، کنال روڈ، خیابان اقبال سمیت دیگر شاہراہوں پر اسپیڈ گن تعینات کی جائے گی جس سے اوورسپیڈنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔