شہر میں مویشی منڈیاں سجنے کو تیار، سکیورٹی انتظامات مکمل

4 Jul, 2021 | 10:59 AM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (علی اکبر) شہر میں مویشی منڈیاں سجنے کو تیار، لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی بھی مکمل، مویشی  منڈیوں کیلئے سخت سیفٹی اینڈ سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

 سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہر میں سجنے والی 12 مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، مویشی منڈیوں میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کا سپیشل سکواڈ بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہر میں غیر قانونی طور پر لگنے والی منڈیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

 پولیس کے مطابق ڈویژنل افسروں کی نگرانی میں 08 ڈی ایس پیز، 12 ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے ، منڈیوں میں سیفٹی اور سکیورٹی کے پیش نظر مجموعی طور پر 07 سو سے زائد اہلکار و افسر تعینات کر دیئے گئے، صدر ڈویژن میں 05، سٹی ڈویژن میں 02، کینٹ ڈویژن میں ایک منڈی لگے گی، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ماڈ ل ٹائون ڈویژن میں چار مقامات پر منڈیاں لگائی جارہی ہیں، اسی طرح شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ شانو بابا، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ مویشی منڈی لگے گی۔

 این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی، سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ منڈی لگے گی، ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ نزد لاہور رنگ روڈ آفس بھی مویشی منڈی لگے گی، این بلاک ڈیفنس فیز 9 اور سبزی منڈی نشترکالونی بھی مویشی منڈی لگے گی، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈولفن و پیرو عید ا لاضحیٰ کے اختتام تک 3 شفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

 

مزیدخبریں