نشتر پارک (حافظ شہبازعلی) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر المعروف پنڈی ایکسپریس نے اپنے گھوڑے کا نام بھی ایکسپریس رکھ دیا۔
سابق فاسٹ باؤلر اختر جو کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بڑانام ہیں اور دنیا میں اپنی تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے مشہور ہیں، 1975 کو راولپنڈی پاکستان میں پیدا ہونے ولا گیند باز روالپنڈی ایکسپریس کے نام سے بھی جانا جاتاہے، شعیب اختر واحد کھلاڑی ہیں جو دو مرتبہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرچکے ہیں۔ شعیب اختر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1994 کے سیزن میں ایگریکلچر ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کھیل کر کیا جبکہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف نومبر 1997 میں کیا۔
View this post on Instagram
سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتے رہتےہیں، انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے گھوڑے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گراؤنڈ میں تیز دوڑ رہا ہے، ٹوئٹر پر جاری اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے گھوڑے کو ایکسپریس' کا نام دیا ہے، اس سے قبل بھی وہ اپنے گھوڑے پر سواری کرتے ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے کمنٹس کے ذریعے اپنا ردعمل بھی دیا۔