(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پندرہ اگست سے سکول کھولنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،سکول کھولنے کی تاریخ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں،کورونا وائرس پر کنٹرول پائے بغیر سکول کھولنا نہ ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سکول کھولنے کے حوالے سے کسی بھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سکول کھولنے کی تاریخ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔مراد راس نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر کنٹرول کے بعد ہی سکول 15 اگست کو کھولنے کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔ مراد راس نے بتایا کہ کورونا وائرس پر کنٹرول پائے بغیر سکول کھولنا نہ ممکن ہے۔انکا کہنا تھا کہ بغیر انتظامات کے سکول کھول کر بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔