بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ

4 Jul, 2020 | 09:38 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا عمل جاری، حکومت پنجاب نے 4 محکموں کے سیکرٹریز تبدیل کردیئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی کا تبادلہ کرکے سیکرٹری فوڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری سروسز شہریار سلطان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کی بطور سیکرٹری سروسز تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ سیکرٹری فوڈ وقاص محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی ڈی اے کی جانب سے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دو اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو ہٹا کر محمد جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ جاوید غنی پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔محمد جاوید غنی ممبر ایف بی آر ہیڈکوارٹر بھی تعینات ہیں۔

محمد جاویدغنی کو تین ماہ کیلئے چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کی چیئرپرسن شپ سے فارغ ہونیوالی نوشین جاوید امجد کو سیکرٹری نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں